Khaplu Broq Ghanche | Most Beautiful Broq in Baltistan

ہر سال بہت سارے سیاح شمالی علاقہ جات بالخصوص وادی خپلو اتے ہیں اور یہاں کی خوبصورت ثقافت اور خوبصورت وادیوں میں اپنی چھٹیاں گزارتے ہیں۔ لیکن صرف کچھ پاکستانی و غیر ملکی سیاح اور ٹور گائیڈز ہیں خپلو بروق کے متعلق جانتے ہیں۔ خپلو بروق کے بارے میں نہ جاننے کی سب سے بڑی وجہ معلومات کی کمی ہے۔
میں تمام ملکی و غیر ملکی سیاحوں سے گزارش کروں گا کہ اگر اپ کا اس سال گرمیوں کی چھٹیوں میں گلگت بلتستان جانے کا ارادہ ہے تو اس خوبصورت بروق کو ضرور وزٹ کریں انشاءاللہ اپ کے پیسے پورے ہو جائیں گے

Location

خپلو بروق وادی خپلو کہ شمال میں واقع خوبصورت سیر گاہ ہے یہ گلگت بلتستان کا واحد بروق ہے جس میں اپ اپنی گاڑی، موٹر سائیکل حتی کہ اپنی سائیکل پر بھی جا سکتے ہیں خپلو شہر سے خپلو بروق کا راستہ پیدل ڈیڑھ سے دو گھنٹے جبکہ گاڑی پر صرف 20 سے 30 منٹ میں پہنچ سکتے ہیں
یہ خوبصورت بروق گرمیوں میں سرسبز لہلہاتے کھیت، برف سے ڈھکے خوبصورت پہاڑ اور گلیشیئر سے پگھلنے والے خوبصورت تو میٹھا پانی سے بھرپور ہے جبکہ سردیوں میں یہ پورا علاقہ سفید چادر کی مانند برف میں ڈھک جاتا ہے

Best Season To visit Khaplu Broq

اگر اپ اس خوبصورت بروق کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو اس کے لیے سب سے بہترین مہینہ جون، جولائی اور اگست کے مہینے ہیں ان مہینوں میں یہ علاقہ سرسبز کھیت، ندیوں اور خوبصورت نظاروں کے ساتھ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ پرندوں کی چہچہاہٹ اور ابادی سے دور یہ پرفضا مقام سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتے ہیں ۔

خپلو بروق کے خوبصورت مقامات

خپلو درج زیل حصوں پر مشتمل ہے

  1. خپلو تھنگ
  2. خپلو ہنجور
  3. خولی
  4. اہلی بروق
  5. کالدق بروق

Agricultural Purpose

وادی خپلو کہ اکثر لوگوں کا پیشہ زراعت ہے یہاں کے ان کا شکاروں کی امدن کا واحد ذریعہ زراعت سے حاصل ہونے والی امدنی پر منحصر ہے کسی بھی علاقے میں اچھی فصل کے حصول کے لیے اس علاقے کے زمین اور پانی کا کردار اہم ہوتا ہے اور خپلو بروق اس کے لیے نہایت موزوع ہے۔ اس میں تقریبا تمام قسم کی سبزیاں اور گندم جو وغیرہ کاش کی جاتی ہیں الو اس علاقے کی خاص سبزی ہے جو کہ بہت مزیدار ہوتا ہے اور یہاں کے لوگ اپنی ضروریات کے مطابق رکھتے ہیں اور باقی ماندہ فروخت کر کے پورے پاکستان میں بھیجتے ہیں

Ways To Arrive Khaplu Broq

خپلو بروق میں پہنچنے کے دو راستے ہیں۔ ایک راستہ شاہی پولو گراؤنڈ خپلو سے جاتا ہے جبکہ دوسرا راستہ ہلاژھر نامی محلے سے نکلتا ہے
اگر اپ ٹریکنگ اور خوبصورت نظاروں کے شوقین ہیں تو پہلا راستہ بہترین ہے اگر آپ خپلو پولو گراؤنڈ سے اپنے سفر کا اغاز کریں تو پانچ منٹ کی مسافت کے بعد خپلو شنجق را اتا ہے جہاں سے اپ پورے خپلو کا نظارہ کر سکتے ہیں۔ مزید 15 سے 20 منٹ کے مسافت کے بعد خپلو پونڈوس اتا ہے پھر اس کے بعد خپلو بروق شروع ہو جاتا ہے سب سے پہلے خپلو تھنگ اتا ہے پھر اس کے بعد بروق کے دوسرے حصے شروع ہو جاتے ہیں
اگر اپ کے پاس اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل ہے تو اپ خپلو ہلاژھر والے راستے سے اس سفر کا اغاز کر سکتے ہیں اور 20 سے 30 منٹ میں مطلوبہ جگہ پر پہنچ سکتے ہیں اس کے علاوہ اپ خپلو شہر سے ٹیکسی کے ذریعے بھی جا سکتے ہیں۔

Siachen Guest House

سیاچن گیسٹ ہاؤس خپلو ہنجور میں واقع ہے یہ گیسٹ ہاؤس خوبصورت سر سبز کھیتوں اور باغات کے درمیان واقع ہے اگر اپ خپلو بروق جانے کے خواہشمن ہیں تو یہ گیسٹ ہاؤس بہترین جگہ ہے اس میں اپ کو ہر قسم کے پاکستانی کھانے ملیں گے جو کہ اپ بروق جانے سے پہلے آرڈر پر بنوا سکتے ہیں۔ اگر اپ کا اس گیسٹ ہاؤس میں جانے کا پلان بنے تو جانے سے پہلے اس گیسٹ ہاؤس کے مالک سے لازمی رابطہ کریں

Famous Places in Khaplu Broq

خپلو شہر میں کچھ مقامات ایسے ہیں جو ابھی تک سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہیں ان میں سے ایک مقام خپلو بروق ہے۔ خپلو بروق کے اندر کئی خوبصورت سیاحتی مقامات ہیں جو کہ سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتے ہیں یہ خوبصورت سیاحتی مقامات سرسبز کھیتوں ندیوں پہاڑوں کے درمیان واقع ہے چند مقامات درج ذیل ہیں

  1. خپلو ہنجور
  2. خپلو کالدق
  3. خپلو اہلی
  4. دہولی لیک
  5. مشکوٹ خپلو

Khaplu Hanjoor

خپلو ہنجور، خپلو بروق کا سب سے بڑا علاقہ ہے خپلو سے خپلو ہنجور تک کا کل فاصلہ 10 سے 12 کلومیٹر ہے خپلو ہنجور خوبصورت میڈوز اور پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے یہاں تک جانے کا راستہ صاف اور خوبصورت پکے روڈز پر مشتمل ہیں

خپلو ہنجور میں درج زیل کام کر سکتے ہیں

  1. کیمپنگ
  2. فوٹو گرافی
  3. ہائیکنگ
  4. ٹریکنگ
  5. بائیک سفاری